English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب نے مہمند ڈیم کیلئے 90 کروڑ ریال قرضہ منظور کرلیا

القمر

 اسلام آباد: سعودی ترقیاتی فنڈ نے مہمند ہائیڈرو پاور ڈیم کے لئے 90 کروڑ 10 لاکھ  سعودی ریال کے رعایتی قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ 

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے  وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان سے ملاقات کی ہے اس ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ كامياب دورۂ سعودی عرب کے بارے میں وزیر اقتصادی امور کو آگاہ کیا۔

سعودی سفیر نے بتایا کہ سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے مہمند ہائیڈرو پاور ڈیم کے لئے 90 کروڑ 10 لاکھ سعودی ریال کی منظوری دے دی گئی ہے، سعودی ترقیاتی فنڈ يہ مالی معاونت 25 سال كى مدت كے ليے2 فیصد کی انتہائى سستی شرح سود پر فراہم کرے گی۔

وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے قرض کو تیزی سے استعمال کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں قابل تجدید، ماحول دوست اور سستی توانائی بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر دونوں فریقوں نے دوسرے جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے