English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : آئندہ 3 روز بوندا باندی اور معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان

القمر

کراچی: اگلے تین روز کے دوران شہرقائد میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹرفارہیٹ ویونے ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہرمیں معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے، اگلے چند روزکے دوران شہرکا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے تک صبح و رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ سمندرکی ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے