English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور: اسکول کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق، 3 زخمی

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں نجی اسکول کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرین ٹاؤن لاہور کے نجی اسکول میں دھوپ سے بچاؤ کے لیے ڈالی گئی ترپال خستہ حال دیوار سمیت طالبات پر آگری جس کے باعث چار طالبات ایشال، نور فاطمہ، اقرا اور تعزیم زخمی ہوگئیں جب کہ 7 سالہ ایشال دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر بچیوں کے والدین اسکول پہنچ گئے اور اسکول انتظامیہ کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جب کہ زخمی بچیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بردار نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے جناح اسپتال میں زخمی طالبات کی عیادت کی اوربتایا کہ نجی اسکول کو سیل کردیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے