English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیرو میں صدارتی انتخابات میں کاستیلو نے کامیابی حاصل کر لی

القمر

پیرو میں 6 جون کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار پیدرو کاستیلو  نے کامیابی حاصل کی ہے۔

قومی انتخاب سلسلہ دفتر  کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار  کے مطابق 11 اپریل  کو منعقد ہونے والے پہلے مرحلے  میں   سب سے زیادہ   ووٹ لینے والے  دو امیدواروں  کے درمیان دوسرے مرحلے کا مقابلہ ہوا۔ جس میں لیفٹسٹ کاستیلو نے 50.19 ووٹ لیتے ہوئے  پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

دوسرے امیدوار  نے 49.80 فیصد ووٹ لیے۔

ملک میں  ابتک  سرکاری نتائج  کا اعلان نہیں کیا گیا تو کاستیلو کے حمایتیوں  نے اعلان ِ فتح  کرتے ہوئے خوشیاں منانی شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب فیوجی موری نے انتخابات میں دھاندلی  ہونے کا دعوی کرتے ہوئے 86 بیلٹ بکس  میں پڑنے والے تقریباً 2 لاکھ ووٹوں پر اعتراض  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کاستیلو نے اپنے بیان میں کہا تھا  کہ پر سکون طریقے سے سرکاری نتائج کا انتظار کریں  گے،انہوں نےاپنے  حمایتیوں کو اشتعال انگیز ی میں نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے