English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں کورونا کی تازہ صورتحال

القمر

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 57 افراد چل بسے جس کے بعد ملک میں مجموعی جانی نقصان  21 ہزار 633ہوگئی۔

اسی دورانیہ میں 1194نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ  واقعات کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35ہزار 695کورونا ٹیسٹ کئے گئے، کل ملک بھر میں 3 لاکھ 10 ہزار 101 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جب کہ 2 ہزار 38 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔

اب تک 8 لاکھ 75 ہزار 581 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ2 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے