English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیلجین دارالحکومت برسلز میں صدر ایردوان کی عالمی سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں

القمر

نیٹو سربراہی اجلاس  کے لیے بیلجین دارالحکومت برسلزمیں موجود صدر رجب طیب ایردوان کی دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جناب ایردوان  نے نیٹو کے ہیڈ کوارٹر  میں بند کمرے  میں اولین طور پر صدرِ فرانس  امینول ماکرون سے ملاقات کی۔

ایردوان نے بعد ازاں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن  اور جرمن چانسلر   انگیلا مرکل  سے علیحدہ علیحدہ  ملاقات کی۔

ایردوان  نے یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکیس  سے بھی مذاکرات کیے۔

ترکی کےمقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے   امریکی صدر جو بائڈن سے ملاقات   کے بعد ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا جائیگا۔

ایردوان  نے نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دائرہ عمل میں کل ہنگیرین وزیر اعظم وکٹر اوربان، لتھوانیا کے صدر گیتاناس ناسودہ  اور لاٹویا کے صدر ایگلز لیوٹس سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے