English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودیہ آنے والے مسافروں کی رجسٹریشن کیلیے توکلنا موبائل ایپ لازمی قرار

القمر

 کراچی: سعودی ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے سعودی عرب میں داخل ہونے والے مسافروں کی مکمل رجسٹریشن توکلنا موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے لازمی قراردے دی۔

سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کے داخلے کے حوالے سے نئے فیصلہ کیا ہے جس کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

فیصلے کے تحت سعودی عرب میں داخل ہونے والے مسافروں کی مکمل رجسٹریشن توکلنا موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے لازمی قرار دی گئی ہے، سعودی عرب کے تمام ایئر پورٹس پر کام کرنے والی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کا اسٹاف سعودی عرب آنے والے مسافروں کی مکمل رجسٹریشن توکلنا ایپلی کیشن کے ذریعے کرے گا۔

گاکا کے مطابق بیرون ممالک سے سعودیہ آنے والے تمام مسافروں کا مکمل اندراج نہ کرنے پر کارروائی کی جائے گی، نیا فیصلہ سول ایوی ایشن کے آرٹیکل 23 کے مطابق کیا گیا ہے، ایپلی کیشن کے نفاذ کا فیصلہ مختلف ایئر لائنز کی جانب سے جاری ہدایات کی خلاف ورزیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے