English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیرخارجہ کا افغان قیادت پر اپنے مسائل کےحل کےلئےمل بیٹھنے پرزور

القمر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے مل بیٹھے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل اہم مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ فریقین کو الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔وزیر خزانہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو منفی کردار ادا کرنے کے بجائے خطے میں امن کیلئے کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں شدید دبائو اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک بڑے طبقے نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے