پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گزشتہ روز ایوان زیریں میں بجٹ سے متعلق اجلاس کے دوران حکومتی اراکین اسمبلی کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج شہباز شریف سے ملاقات کی اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واقعے کو قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کے رویے کو پارلیمان کی تاریخ میں سیاہ دن قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی یہاں اظہار یکجہتی کے لیے موجودگی پر ان کا شکر گزار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں طوفاں بدتمیزی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کا تضحیک آمیز رویہ جگ ہنسائی کا سبب بنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے پوسٹ بجٹ تقریر کے دوران حکومتی اراکین قومی اسمبلی کے رویے کو دیکھ لیا ہے۔
کل پارلیمان میں جو واقعہ ہوا یہ پارلیمان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا دنیا کو کیا تماشہ بنا کر دکھایا گیا ہے.@CMShehbaz pic.twitter.com/7V6bxTatoV
— PML(N) (@pmln_org) June 16, 2021
