English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رواں ہفتے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے 16 سے 19 جون کے دوران سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بحیرہ عرب کی مرطوب ہوائیں 16جون کو سندھ میں داخل ہوں گی جن کے زیر اثر صوبے کے تمام اضلاع میں ہلکی بارش، گرج چمک اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جس کے بعد وسطی اوربالا ئی سندھ میں گرمی کی شدت کم ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آندھی سے سندھ کے مختلف علاقوں میں جھونپڑیوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جب کہ بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، عمرکوٹ، دادو، سکھر اورلاڑکانہ میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 18اور 19جون کو کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ بعض اضلاع میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے