English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

رہنما نون لیگ اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو وفاقی تحیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 24 جون کو طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نون لیگی رہنما کو 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نوٹس کے مطابق حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز، شریف فیڈر ملز، شریف پولٹری فارمز اور مدنی ٹریڈنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔

وہ شریف ڈیری فارمز، شریف ملک پراڈکٹس، رمضان انرجی لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور العربیہ شوگر ملز کے شئیر ہولڈر ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انکوائری کے لیے پیش نہ ہونے پر حمزہ شہباز کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے