English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تربت میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکار شہید

القمر

 کوئٹہ: تربت میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے تربت میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور جوانوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا، اس بزدلانہ حملے میں چکوال کے رہائشی نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے۔ ایف سی بلوچستان نے دہشت گروں کی تلاش میں آپریشن شروع کردیا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے سیکیورٹی فورسز کے عزم متزلزل نہیں ہوں گے، بلوچستان میں بھاری قربانی سے حاصل کردہ امن و ا ستحکام خراب نہیں کرنے دیا جائے گا، سیکیورٹی فورسز دشمنوں کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنادیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے