English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 17.6.2021

القمر

۔۔۔ روزنامہ صباح: ” آذربائیجان کی قومی اسمبلی میں صدر رجب طیب ایردوان کے تاریخی الفاظ” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کی قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ "پوری دنیا جان لے کہ  ہم آج بھی اپنے تمام امکانات کے ساتھ آذربائیجان کے ساتھ ہیں اور کل بھی ہوں گے”۔ صدر ایردوان نے چھ رکنی پلیٹ فورم کی تجویز کا بھی اعلان کیا اور کہا ہے کہ "روس، ترکی، آذربائیجان، ایران، آرمینیا اور جارجیا اب باہم متحد ہوں۔ اب علاقے سے دشمنی کا خاتمہ ہو جانا چاہیے”۔

 

۔۔۔ روزنامہ اسٹار: "ترکی نیٹو میں ایک غیر معمولی اہمیت کا حامل اتحادی ہے” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ جرمن مارشل فنڈ کے نائب سربراہ اور خارجہ پالیسی ڈائریکٹر ڈاکٹر لان لیسیر نے کہا ہے کہ "ترکی کا ایک غیر معمولی اہمیت کا حامل اتحادی ہونا نیٹو میں اس کی مقبولیت کا باعث ہے۔ اس وقت درپیش متعدد بحرانوں کو ترکی کی مدد کے بغیر رُخ دینا دشوار ہے”۔

 

۔۔۔ روزنامہ ینی شفق: ” پہلا مقامی جوہری سیل” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یلدز یونیورسٹی نے طویل المدت جوہری سیل کا پروٹو ٹائپ تیار کیا ہے۔اس سیل کی مدد سے خلائی گاڑیوں، دل کے سیلوں ، زیرِ آب نظاموں اور سائنسی اسٹیشنوں جیسے طویل عرصے تک بغیر کنٹرول کے کام کرنے والے سامان کو تقویت دی جا سکتی ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ حریت: "بیرونی ممالک میں موجود  4 ہزار  862 تاریخِ نوادرات ترکی کو واپس کر دئیے گئے” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزارت سیاحت و ثقافت سال 2003 سے لے کر اب تک بیرونی ممالک میں موجود  ترکی کے تاریخی نوادرات میں سے 4 ہزار 862 نوادرات کو واپس حاصل کر چکی ہے۔ ان نوادرات میں سے 423 کو رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں واپس حاصل کیا گیا ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ خبر ترک: ” استنبول ائیر پورٹ 635 پروازوں کے ساتھ یورپ میں سرفہرست” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یورپ فضائی رسل و رسائل سکیورٹی کمیٹی ‘یوروکنٹرول’ کی تیار کردہ فضائی ٹریفک رپورٹ کے مطابق استنبول ائیر پورٹ منگل کے روز  635 پروازوں کے ساتھ یورپ کے ائیر پورٹوں میں پہلے نمبر پر رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے