English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمان بگٹی کا معافی نامہ مسترد

القمر

 راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ نے  شہری کی جائیداد پر قبضے سے متعلق کیس میں ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمان بگٹی کا معافی نامہ مسترد کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے شہری کی جائیداد پر قبضے اور ایل ڈی اے کیس کی راولپنڈی بنچ میں سماعت کی۔ عدالتی حکم کے باوجود ایس پی نے تحریری معافی نامہ پیش نہیں کیا۔ عدالت نے ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمان بگٹی کا معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے اور اہلخانہ کو پولیس سے خطرہ ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

عدالت نے ایس پی کی بھری عدالت میں سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تاریخ سے سخت قانونی کارروائی شروع ہوگی۔ کیس کی آئندہ سماعت 23 جون کو ملتان بنچ میں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے