ٹرکش ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ آج سے بین الاقوامی پروازوں میں خاطر تواضع کے عمل کو بحال کر دیا گیا ہے۔
ترک ہوائی فرم نے کورونا وبا کے باعث بین الاقوامی پروازوں میں کھانے پینے کی روکی گئی خدمات کو دنیا بھرمیں ویکسین لگائے جانے کے تناسب میں اضافے اور ممالک میں حالاتِ زندگی معمول پر آنا شروع ہونے کے بعد دوبارہ سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ترک ہوائی فرم کے ڈائریکٹر جنرل بلال ایکشی نے اپنی ٹویٹ میں یہ مژدہ دیا ہے۔
