English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ: وادی الموت میں درجہ حرارت کا پارہ 51 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

القمر

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ڈیتھ ویلی یعنی وادی الموت میں گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے اورپارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق آگے چل کر درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

 یاد رہے کہ سن1913 میں اس گرم مقام کا درجہ حرارت 56 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔

اس علاقے میں بارش انتہائی کم مقدار میں ہوتی ہے جبکہ ریتلے ٹیلوں کی بہتات ہے۔

ریت کے طوفان اس علاقے میں زندگی مزید اجیرن بنانے کیلئے کافی ہیں اس کے باوجود مقامی آبادی زندگی گزارنے کی تگ و دو میں مصروف رہتی ہے، علاقہ مکین گرمی میں باہر نکلنے سے حتی الامکان احتیاط برتتے ہیں۔

من چلے سیاحوں نے درجہ حرارت 51  تک پہنچنے پر ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں آلہ درجہ حرارت کے ساتھ تصاویر بنوائیں، صحرا میں ماجروں کے شوقین بہت سے بائیک رائیڈرز بھی سفر کرتے نظر آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے