English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ کے ساتھ مکالمت اور مزاحمت دونوں کے لیے تیار ہیں:شمالی کوریا

القمر

شمالی کوريا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو امريکہ کے ساتھ مکالمت اور مزاحمت دونوں ہی کے ليے تيار رہنا چاہيے۔

سرکاری نيوز ايجنسی KCNA پر نشر کردہ ان کے بيان ميں کم جونگ ان نے بالخصوص جنگی صورتحال کے ليے تيار رہنے کی ضرورت پر زور ديا۔

انہوں نے يہ بيانات مرکزی کميٹی کے اجلاس ميں ديے جو گزشتہ روز منقعد ہوا تھا۔

شمالی کوريائی رہنما کے مطابق يہ امريکہ نے طے کرنا ہے کہ وہ پيونگ يانگ کے حوالے سے کيا حکمت عملی اختيار کرتا ہے اور اسی کی بنياد پر رد عمل طے کيا جائے گا۔

 واضح رہے کہ امريکہ ميں نئی انتظاميہ نے حال ہی ميں شمالی کوريا کے حوالے سے پاليسی جائزہ مکمل کيا ہے اور اب ديکھنا يہ ہے کہ صدر جو بائيڈن کيا لائحہ عمل اختيار کرتے ہيں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے