ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوجرانوالہ: جنسی درندوں نے 11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا

نامعلوم ملزمان نے 11 سالہ طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

گوجرانوالہ میں قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ محمد پورہ کے رہائشی ضیا اللہ کی بیٹی گورنمنٹ پرائمری گرلزسکول گئی لیکن گھر سکول سے واپس نہ آئی، جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بچی کا گلہ دبا کر اسے قتل کر دیا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعے پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں