English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس، طیارے کے حادثے میں 9 افراد ہلاک

القمر

روسی علاقے سائبیریا     میں  پیراشوٹرز کو لیجانے والا ایک طیارہ   لینڈنگ کے دوران  حادثے کا شکار ہو گیا جس سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی ہنگامی حالات  کی وزارت  کا کہنا ہے کہ ملک کے کیمرووف  علاقے میں  ایک۔410 قسم کا  چھوٹا طیارہ کہ جس پر  پیرا شوٹر ز سوار تھے  پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی اس کے ایک انجن میں خرابی پیدا ہو گئی۔

طیارے نے اس صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن اس کا ایک پر رون وے سے جا ٹکرایا۔

24 افراد سوار ہونے والے طیارے کے دونوں پائلٹوں  سمیت 9 افراد لقمہ اجل بن گئے تو  باقی ماندہ زخمی ہو گئے۔

اس حادثے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے