پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 27 افراد چل بسے جس کے بعد ملک میں مجموعی جانی نقصان 21 ہزار 940ہوگئی۔
اسی دورانیہ میں 1 ہزار 282نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ واقعات کی تعداد 9 لاکھ 50ہزار سے تجاوز کر گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار269کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جب کہ 2 ہزار 38 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔
اب تک 8 لاکھ 89 ہزار 787 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ2 ہزار 296 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
