English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جو ایک بار ترکی کی سیر کرتا ہے ضرور دوبارہ آتا ہے، ترک صدر

القمر

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی میں  چھٹیاں منانے والے سیاح ہمارے ملک   کو دوبار ضرور آتے ہیں۔

انطالیہ قمر میں ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے ایردوان نے  اس موقع پر کہا کہ عام وبا کےایام میں شعبہ سیاحت کو اپنے پاؤں پر کھڑا رکھنے کے لیے ہم نے وسیع پیمانے کی کوششیں صرف کی ہیں۔

شعبہ صحت میں خدمات کے معاملے میں بھی ترکی کے نمایاں ہونے  اور اس میدان میں  دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑنے کا ذکر کرنے والے ترک صدر نے  بتایا کہ ویکسینشن   کے عمل میں حالیہ اقدامات سے ہم ایک نئے دور میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ”ہمارے ملک نے آہستہ آہستہ سفری پابندیوں کے بارے میں فہرستوں سے دور ہونا شروع کردیا ہے۔ ہم فرانس کے بعد روس کی جانب سے اس سمت میں لئے گئے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔”

گزشتہ برس 16 ملین سیاحوں کی میزبانی کرنے کا اظہار کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ تعداد امسال اس سے کہیں زیادہ ہو گی۔

ہم  شعبہ صحت ، صنعت و ٹیکسائل کی طرح شعبہ سیاحت میں بھی ایک عالمی ٹریڈ مارک کی حیثیت حاصل کرنے تک سر گرم ِ عمل رہیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے