English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی پولیس کی جارحیت بدستور جاری

القمر

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی القدس کے شیخ جراح محلے  میں اپنے اپنے مکانات سے جبری طور پر باہر نکالنے کی دھمکیوں  کا سامنا کرنے والے محلے کے مکینوں   اور ان کی حمایت میں آنے والے فلسطینیوں پر ایک بار پھر حملہ کر دیا۔

عینی شاہدین سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی پولیس  نے محلے کے مکینوں کو شیخ جرح کے میدانوں تک  پہنچنے  سے روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا تو اخباری نمائندوں اور  محلے کے باسیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے فلسطینی شہریوں کو طاقت  کے بل بوتے پر مذکورہ محلے سے دور ہٹا دیا ۔

پولیس نے علاوہ ازیں  محلے کے ایک مکان کا دروازہ توڑتے ہوئے کنبے  پر حملہ  بھی کیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل غیر قانونی مکینوں نے بروز ہفتہ مقبوضہ مشرقی القدس  کے شیخ  جراح محلے  کے مکینوں  پر  اشک بار گیس پھینکی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے