English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

القمر

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر عارف علوی نے نو منتخب ایرانی صدر کے نام مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ صدر مملکت نے نو منتخب صدر اور ایرانی عوام کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایرانی عوام نے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے آپکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، اُمید ہے کہ آپکی قیادت میں پاکستان اور ایران کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔صدر عارف علوی نے اپنے خط میں سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے