English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجیریا: جعلی دیسی دوا کے استعمال سے ایک ہی کنبے کے 10 افراد ہلاک

القمر

نائیجیریا کے صوبہ کوارا میں جعلی دیسی دوا کے اثر سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کوارا پولیس ترجمان آجائی اوکسامانی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبہ گوانارا میں پاوں کی انفیکشن کے لئے اکسیر کے دعوے سے فروخت کی جانے والی دیسی دوا کے استعمال سے ایک ہی کنبے کے 10 افراد اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اوکسامانی نے کہا ہے کہ علاقے میں ہیلتھ ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں اور واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

انہوں نے عوام سے اس نوعیت کی جعلی ادویات سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے