ترکی نے ہونڈراس کے سفارتخانے کی القدس کو منتقلی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دفتر ِ خارجہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہونڈراس نے اس اقدام کے ساتھ القدس کی حیثیت کے معاملے میں اقوام متحدہ سمیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس سے دو مملکتی حل کے نقطہ نظر اور خطے میں قیام امن کی امیدوں کوزد پہنچائی ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ہونڈراس کا یہ فیصلہ ایک غلط قدم ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اس ملک کو اس فاش غلطی سے پیچھے قدم ہٹانے کی اپیل کرتے ہیں۔
ہونڈراس ، متحدہ امریکہ، گواتیمالا اور کوسوو کے بعد اپنے سفارتخانے کو القدس منتقل کرنے والا چوتھا ملک ہے۔
