ترک اور امریکی وفود نے افغانستان کے کابل ہوائی اڈے کے نظام اور حفاظت کے امور کو سنبھالنے کے معاملے پر بات چیت کو جاری رکھنے پر اتفاق قائم کیا ہے۔
وزارت ِ دفاع کے زیر اہتمام امریکی وفد کے ساتھ وزارت دفاع میں منعقدہ مذاکرات کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امدادی مشن کے نکتہ پذیر ہونے کے بعد حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کےنظم و نسق کو سنبھالنے کے معاملے میں تعاون کے شعبہ جات پر بات چیت ہوئی ہے، اسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی بات چیت کو جاری رکھے جانے پر طرفین کے مابین مطابقت قائم ہوئی ہے۔
