ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

کراچی: سندھ میں گیس بحران شدت اختیار کرنے کے بعد صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے، سی این جی اسٹیشنز کو 29 جون تک گیس فراہمی بند رہے گی، جب کہ صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں اور کئی صنعتوں کو تالے لگ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم ترسیل سے برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی ہے، غیربرآمدی صنعتوں میں گیس بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ دوسری جانب گھریلو صارفین کو بھی گیس کی قلت کا سامنا ہے، عوام کو گیس کے کم پریشر اور زائد بلوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں