English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ميں سی این جی اسٹیشنز ايک ہفتے کیلئے بند

کراچی سميت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں سی این جی اسٹیشنز گزشتہ رات 12 بجے بند کر ديے گئے جو ايک ہفتے بعد منگل 29جون کو صبح 8بجے کھليں گے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گيس کمپنی کے مطابق 177 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت اور سسٹم میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب سی اين جی ايسوسی ايشن نے 7روز کے لیے سی اين جی اسٹيشنز کی بندش کو مسترد کر ديا۔

غياث پراچہ کا کہنا ہے کہ اداروں کی نااہلی کی سزا صرف سی این جی سیکٹر کو دی جا رہی ہے۔ سی این جی کی بندش کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے