English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مون سون سے قبل تیاریوں کیلئے گورنر سندھ کا وزیر اعلیٰ کو خط

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں مون سون بارشیں شروع ہونے والی ہیں گزشتہ سال کی بارش ہم سب کے لیے سبق تھی، بارشوں میں عوام کو نقصان سے بچانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکام پر نالوں پر سے تجاوزات کا خاتمہ ہورہا ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران کو اقدامات کا مشورہ دیں، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ وقت ہے کہ تمام ادارے مل کر صوبے کی بہتری کے لیے کام کریں میں وفاق کی جانب سے آپ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے