English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ: ساجد جاوید انگلینڈ کے نئے وزیر صحت متعین ہو گئے

القمر

انگلینڈ میں میٹ ہین کوک کے وزارت صحت کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد سابق وزیر داخلہ اور سابق وزیر خزانہ ساجد جاوید کو وزارت صحت کے عہدے پر متعین کر دیا گیا ہے۔

اکیاون سالہ پاکستان الاصل ساجد جاوید اس سے قبل 2018 سے 2019 تک بحیثیت وزیر داخلہ اور اس کے بعد فروری 2020 تک  بحیثیت وزیر خزانہ فرائض سرانجام دیتے رہے۔

روزنامہ دی سن نے 25 جون کو وزارت صحت کی عمارت میں، شادی شدہ ہین کوک کی سابقہ لوبئیسٹ اور شادی شدہ گینا کولاڈانگیلو کو چومتے ہوئے اتاری گئی تصاویر کو شائع کیا تھا۔

خبر میں کہا گیا تھا کہ ہین کوک نے اپنی یونیورسٹی دوست گینا کو مارچ میں 6 ماہ کے لئے بلا معاوضہ مشیر کے عہدے پر متعین کیا اور اس کے بعد وزارت صحت کی انتظامیہ میں داخل کر لیا لیکن اس کے بارے میں متعلقہ شعبوں کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

خبر کے بعد ہین کوک نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا تھا کہ اگرچہ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے لیکن اس کے باوجود وہ ملک کو وباء سے چھٹکارہ دلوانے کے لئے کام پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

تاہم ہین کوک دباو کے سامنے زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکے اور سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کو وجہ دکھا کر 26 جون کو مستعفی ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے