ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا: دو پیرا شوٹر طیارے سے گِر کر ہلاک

آسٹریلیا کے صوبے نیو ساوتھ ویلز میں دو پیرا شوٹر طیارے سے گِر کے ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے صوبے کے جنوبی علاقے شمالی ٹیبل لینڈز میں مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے دو پیرا شوٹر کے طیارے سے گِر کر ہلاک ہونے کا اعلان کیا۔

پیراشوٹر ائیر پورٹ کے رن وے پر گِرے اور موقع پر ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی پولیس حکام اور آسٹریلیا  رسل ورسائل سکیورٹی  بیورو  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حادثے کی وجہ کی تحقیقات شروع کروائی جائیں گی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرا شوٹر مرد تھے اور ان کی عمریں 30  سال  کے لگ بھگ تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں