ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ میں الشباب کا حملہ،درجنوں ہلاک

صومالیہ میں دہشتگرد تنظیم الشباب نے حملہ کر دیا جس میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے۔

 گال مودوگ پولیس کےسربراہ محمد محمود نے بتایا ہےکہ خود کش حملے کے بعد دہشتگردوں نے اطراف میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب الشباب نے بتایا کہ اس کے حملوں میں چونتیس فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ الشباب گاہے بگاہے  حفاظتی قوتوں اور شہریوں پر حملے کرتی رہتی ہے۔

صومالیہ میں انتخابی مہم جاری ہے جہاں فوج الشباب کے خلاف آپریشن بھی شروع کر رکھے ہے جن میں تین سو سے قریب دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں