English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’’ مصطفی کمال اتاترک 2021 ‘‘نام سے ترکی۔ آذربائیجان جنگی مشقیں باکو میں شروع

القمر

ترکی اور آذربائیجان ایک بار پھر مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں۔

آذری وزارتِ دفاع  نے اطلاع دی ہے کہ دونوں ممالک کے مابین  فوجی تعاون کے دائرہ کار میں منصوبہ بندی کردہ’’ مصطفی کمال اتاترک 2021 ‘‘نام سے  منسوب  جنگی مشقیں باکو میں شروع ہو گئی ہیں۔

تیس جون تک جاری رہنے والی مشقوں میں 600 فوجی، 40 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں ، 20 توپیں، 7 جنگی اور مسافر بردار  ہیلی کاپٹر، تین ڈراؤن اور 50 فوجی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔

ان مشقوں کی بدولت  دونوں افواج کی مشترکہ کاروائی  استعداد کو فروغ دینے، کمان  کنڑول ، ترسیل اور انتظامیہ صلاحیتوں میں بہتری اور  کمانڈوز کے آرڈر کمانڈ  کے ماتحت فوجی آپریشنز    میں ماہر بننے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے