English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

37 ڈالر کے آرڈر پر 16 ہزار ڈالر ٹِپ

القمر

امریکہ میں ایک ریستوران کے گاہک نے 37 ڈالر کے آرڈر پر16 ہزار ڈالر کی ٹِپ دی۔

یہ دلچسپ واقعہ ریاست نیو ہیمپ شائر میں پیش آیا۔

گاہک نے ریستوران سے ایک سینڈویچ، اچار اور چند مشروبات خریدے جن کا بِل 37 ڈالر بنا لیکن گاہک نے اس بِل کے ساتھ 16 ہزار ڈالر کی بخشش کے ساتھ کُل 16 ہزار 37 ڈالر ادا کئے۔

گاہک کا نام پوشیدہ رکھا گیا ہے۔ اس کی اس حرکت نے ریستوران  کے ملازمین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

ریستوران کے ملازمین میں سے مائیک لمیک کڈن نے کہا ہے کہ یہ ایک طویل عرصے سے ریستورانوں میں کام کر رہا ہوں لیکن ایسا واقعہ اس سے قبل کبھی پیش نہیں آیا۔

میک کڈن نے کہا ہے کہ ” پچھلا سال ہم سب کے لئے بہت مشکل تھا۔ کسی  کی اس حرکت نے میرے انسانیت پر یقین میں اضافہ کر دیا ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے