سوئٹزرلینڈ نے عالمی چیمپئن فرانس کو پینلٹی ککس مرحلے میں چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیتے ہوئے یورپی فٹ بال چیمپئن شپ سے باہر کردیا ہے۔
اس طرح سوئٹزرلینڈ نے کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جس میں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔
اسپین نے کل کھيلے گئے ايک اور ميچ ميں کروشیا کو پانچ کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔
آج جرمنی کا مقابلہ روایتی حریف برطانیہ سے اور سویڈن کا یوکرین سے ہوگا۔
