غیر قانونی طریقے سے یونان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ” ضلع ایدرنے کی تحصیلوں اپسالا اور میریچ میں متعین سرحدی محافظوں نے غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش میں مصروف 2 افراد کا گرفتار کیا۔ تفتیش کے نتیجے میں مذکورہ 2 افراد دہشت گرد تنظیم کے رکن ثابت ہوئے ہیں”۔
