English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر ایردوان شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے

القمر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں20 جولائی یومِ امن و آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر ایردوان شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں 20 جولائی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 20 جولائی کی تقریبات میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی ایک مضبوط ٹیم کے ساتھ شرکت کرے گی۔

چیلک نے کہا ہے کہ ” اس سال کی قومی تقریبات میں صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت سے ہم ثابت کر دیں گے کہ ہم قبرصی ترکوں اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے شانہ بشانہ ہیں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے