امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں زیر تعمیر عمارت کا کچھ وزنی حصہ گرنے سے ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔
عمارت پر موجود مزدور وں نے ہلاک ہونے والے شخص پر سے انتہائی وزنی عمارت کا کچھ حصہ ہٹایا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
مزدور کا نام ابتک سامنے نہیں آسکا ہے جبکہ حکام کے مطابق دیگر تفتیش جاری ہے ۔
واضح رہے کہ قریب 500 ملین ڈالر کا یہ پروجیکٹ سال 2024 تک مکمل ہونا ہے، اس سے قبل فلوریڈا میں بھی گرنے والی ہوئی عمارت سے 18 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جبکہ 145 افراد کیلئے کارروائی ابھی جاری ہے
