English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا میں شدید گرمی کے باعث جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی،1ہزار افراد کی منتقلی

القمر

کینیڈا میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرم موسم کے بعد جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے ایک ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔

برٹش کولمبیا کے قانون ساز بریڈ وِس کے مطابق اس آگ کی وجہ سے لائٹون نامی گاؤں تقریباﹰ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

کینیڈا میں رواں ہفتے گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔

گزشتہ منگل کے دن لیٹن کے علاقے میں درجہ حرارت انچاس اعشاریہ چھ تک پہنچ گیا، جو کینیڈا کی تاریخ میں اب تک کا ریکارڈ درجہ حرارت ہے۔

حکام کے مطابق برٹش کولمبیا کے کئی علاقوں میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ آسمانی بجلی قرار دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے