صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ’’لاغر اور منصوبہ بندی سے عاری ہے۔‘‘
جرمن فرینکفرٹر الگمائن اخبار کی خبر کے مطابق قالن نے یورپی یونین کے ترکی کے ساتھ تعلقات کو شکل دینے والے نقطہ نظر سےمحروم ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تجسس ہے کہ آپ لوگوں نے کیونکر کسی بھی مقام پر پیش رفت نہیں کی، اس کی وجہ صرف ترکی نہیں ہوسکتی۔ بلکہ لاغر اور منصوبہ بندی سے عاری یورپی یونین ہے۔
انہوں نے یورپی یونین سربراہی اجلاس میں ترکی سے متعلق نتائج پر نکتہ چینی کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ نتائج انقرہ کی توقعات سے کہیں کم سطح تک رہے ہیں۔
