ترکی میں ابتک 52 ملین 1 لاکھ 77 ہزار کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔
ترکی مجموعی ویکسینشن کی تعداد کے اعتبار سے دنیا میں نویں نمبر پر ہے تو ہر سو افراد میں 62 افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے ترکی ڈائریکٹر بیٹری بردی کلیچوو نے ازمیر کے دورے کے دوران بتایا ہے کہ ترکی نے کورونا وبا کے خلاف جدوجہد میں اہم کامیابیوں پر مہر ثبت کی ہے، خاصکر ویکسین لگانے کے عمل میں اس کی کوششیں گرانقدر ہیں۔
وزارت صحت نے ویکسین لگانے کے عمل میں مؤثر طریقہ کار اپناتے ہوئے ملک کو نمایاں مقام تک پہنچایا ہے۔
