کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا میں کچھ مدت سے جاری گرمی کی شدید لہر سے متاثر ہوتے ہوئے جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 719 تک جا پہنچی۔
برٹش کولمبیا کے فورینسک میڈیسن انسٹیٹیوٹ کی چیئر مین لیزا لاپوئنٹ نے ایک تحریری بیان میں بتایا ہے کہ ریاست بھر میں 25 جون تا یکم جولائی کے درمیانی عرصے میں شدید گرمی اور لو لگنے سے 719 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اس ریاست میں بلند درجہ حرارت اور آسمانی بجلی گرنے سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس سے ایک گاؤں کے تمام تر مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔
دریں اثنا گرمی کی لہر متحدہ امریکہ میں بھی اموات کا موجب بن رہی ہے۔
واشنگٹن ڈی سی اور اوریگون میں شدید گرمی کی لہر سے 25 جون سے ابتک 79 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
