English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: کورونا سے گزرنے والوں کو بائیون ٹیک کی صرف ایک خوراک لگائی جائے گی

القمر

ترکی وزارت صحت  نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سائنسی کمیٹی کے فیصلے کی رُو سے کورونا وائرس میں  مبتلا ہونے والے افراد کو بائیون ٹیک ویکسین کی صرف ایک خوراک لگائی جائے گی۔

وزارت صحت کی طرف سے ،کورونا وائرس  میں مبتلا ہو کر صحتیاب ہونے اور بائیون ٹیک ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے والے افراد  کی دوسری ویکسین کی اپائنٹمنٹ منسوخ ہونے سے متعلق، ایس ایم ایس بھیجا گیا ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ” سائنسی کمیٹی کے فیصلے کی رُو سے کووِڈ۔ 19 سے گزرنے کی وجہ سے آپ کے لئے بائیون ٹیک کی واحد خوراک   کافی ہوگی لہٰذا آپ کی دوسری اپائنٹمنٹ منسوخ کر دی گئی ہے”۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس  سائنسی کمیٹی کا اجلاس وزیر صحت فخر الدین قوجا کی زیرِ صدارت 30 جون کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں بیماری کا سامنا کرنے والے افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد 6 ماہ کا عرصہ گزرنے پر ویکسین لگوانے کا حق حاصل کرنے  والے افراد کے لئے ویکسین پروگرام میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اب وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کو 3 ماہ بعد ویکسین کی صرف ایک خوراک لگائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے