ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے جنوب مغرب میں ایک طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل شام کے وقت پورٹ اوپرنس کے ائیر پورٹ سے جنوبی ساحلی شہر جیک مل کے لئے روانہ ہونے والا طیارہ گر گیا ہے۔
طیارے میں سوار6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔
