ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن: فوجی طیارہ گِر گیا، ملبے سے 40 افراد کو زندہ نکال لیا گیا

فلپائن  کے صوبہ سُولُو میں 85 افراد پر مشتمل  ایک  فوجی طیارہ گِر گیا ہے۔ طیارے کے ملبے سے 40 افراد کو صحیح سلامت نکال لیا گیا ہے۔

فلپائن مسلح افواج کے سربراہ جنرل کریلیٹو سوبیجانا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طیارہ صوبہ  سُولُو کے جزیرے جولو میں لینڈنگ کے دوران گِرا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت تک 40 افراد کو ملبے سےنکالا جا چکا ہے۔ حادثے کے شکار دیگر افراد کو بچانے کے لئے امدادی ٹیمیں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ طیارہ عسکری اکیڈمی کے تازہ فارغ التحصیل فوجیوں کو ان کی تعیناتی کی جگہ لے جا رہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں