English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے گئے

القمر

ترکی میں اندرون ملک انسداد دہشت گردی آپریشنوں ‘ ایرن۔ 14 ‘ کے دائرہ کار میں ضلع حقاری کی تحصیل یوکسیک اووا کے دیہی علاقے اُلو سوئے میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایرن آپریشنوں کے دائرہ کار میں حقاری کے ضلع یوکسیک اووا کے دیہی علاقے اُولو سوئے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  پی کے کے کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق آپریشن میں مسلح اور غیر مسلح ڈرون طیاروں سے بھی مدد حاصل کی گئی۔ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی  جدوجہد جاری ہے۔

دوسری طرف دہشت گردوں کے لئے مالی معاونت کے سب سے بڑے ذریعے یعنی منشیات کی تجارت کی بھی بیخ کنی  کے لئے سکیورٹی فورسز کے نارکوٹیرر آپریشن بھی جاری ہیں۔

ضلع بِن گیول جینڈر میری ہیڈ کوارٹر کی طرف سے تحصیل گینچ  کے گاوں یول آچتی کے غیر آباد علاقے میں دہشت گرد تنظیم  PKK/KCK/PYD کے بھنگ کے کھیتوں کی نشاندہی کی گئی۔

نشاندہی کے بعد 2 جولائی بروز جمعہ 230 سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ  ‘ایرن۔4 نارکوٹیرر’ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں ایک کروڑ 52 لاکھ 17 ہزار لیرا مالیت کی بھنگ اور 290 کلو گرام ہیروئن  کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے