English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صبیحہ گیوکچین ہوائی اڈے پرکورونا وائرس کے بعد مسافروں کی آمدو رفت کا نیا ریکارڈ

القمر

گذشتہ روز استنبول صبیحہ گیوکچین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والےمسافروں کی تعداد  99 ہزار 506 تک پہنچ گئی جو کہ کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا میں قائم ہونے والا نیا  ریکارڈہے۔

کوویڈ ۔19 وبا میں  حالات کو معمول پر لانے  اورویکسین لگانے میں سرعت کے بعد سے  ہوا بازی کی صنعت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

گذشتہ روز 99 ہزار 506 مسافروں نے استنبول صبیحہ گیوکچین ہوائی اڈے کا استعمال کیا۔ یہ تعداد کوویڈ 19 کے وباء کے دوران اور 2021 میں صبیحہ گیوکچین ہوائی اڈے پر مسافروں کی سب سے زیادہ تعداد کے طور پر ریکارڈ کی گئی  ہے۔

اسی مناسبت سے 4 جولائی کو مقامی  مسافروں کی تعداد 63 ہزار 648 تھی ، اور بین الاقوامی مسافروں کی تعداد 35 ہزار 858 تھی۔ اسی روز صبیحہ گیوکچین  ائیرپورٹ پر 660 پروازیں ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے