ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیرا لیون میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کا نفاذ

مغربی افریقی ملک سیرا لیون میں کورونا وائرس کے خلاف تدابیر کے دائرہ عمل میں دوبارہ سے لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

صدر جولیس  مادا بیو   کا کہنا ہے کہ ملک میں کووڈ۔19 کے واقعات   کے پیش نظر  ملک بھر میں 30 دن کے لیے  لاک ڈاؤن  پر عمل درآمد ہو گا۔

بیو  نے بتایا ہے کہ ملک گیر شب 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو کا نفاذ ہو گا اور اجتماعی تقریبات  میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کی شمولیت کی اجازت ہو گی۔

بروز جمعہ سے تمام تر عبادتگاہوں کو بھی بند کیے جانے کی وضاحت کرنے والے ملک کے صدر  نے بتایا کہ بار اور ریستوران  شام کے وقت بند کر دیے جائینگے۔

تقریباً 75 لاکھ آبادی کے حامل  سیرا لیون میں ابتک 5 ہزار 652 افراد میں کورونا وائرس  کی نشاندہی ہوئی ہے تو  ابتک 102 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں