آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ خبر ترک: "غیر پابندی والا ہفتہ”
استنبول میں شہریوں نے کرونا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد جولائی کے پہلے اتوار کو سمندر کے کنارے اور پارکوں میں انا وقت گزارا ۔ کم و بیش یہی صورتِ حال ملک کے دیگر شہروں کی بھی تھیں ۔ شہریوں نے اواخر ہفتہ اپنی چھٹیاں سمندر کے کناروں اور پارکوں میں گزاریں۔
***روزنامہ حریت: "پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین : ترکی 3 میں حالات 3-4 ماہ میں معمول پر آجائیں گے”
بائیو ٹیک کے بانی ، پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین اور ڈاکٹر اوزلیم تورے جی نے سابانجی یونیورسٹی کی گریجویشن تقریب میں آن لائن شرکت کی ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویکسی نیشن اس وباپر قابو پانے میں بڑی موثر ثابت ہو رہی ہے اور ترکی میں حالات تین سے چار میں معمول پر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم جلد ہی اس انفیکشن پر قابو پاسکیں گے اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھی جاسکے گی۔
***روزنامہ اسٹار: "تاتار: ہم ترکی کی حمایت سے یہاں تک پہنچے ہیں”
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ، ارسین تاتار نے کہا ہے کہ قبرص میں بڑے اہم واقعات رونما ہوئے ،یہاں پر بڑے پیمانے پر نسل کشی ہوئی ، لیکن ہم ترکی کی حمایت سےاب اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہیں۔ہماری اپنی ایک ریاست ہے ، ہمارا اپنا جمہوری نظام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترکی سے ہم آہنگی کے ساتھ اپنے قومی مقصد کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں۔
***روزنامہ ینی شفق : "فرانسیسیوں نے ترکی کو رول ماڈل کے طور پر پیش کیا”
فرانسیسی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں فرانسیسی فوج سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اب ایسی جنگوں کی تیاری کریں جہاں ڈرانز استعمال ہوں گے۔ اس رپورٹ میں ترکی کے ڈرانز جنہیں آذربائیجان کے علاقے قارا باغ ، لیبیا اور شام میں استعمال کیا گیا کیا گیا کو مثال کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی نے بڑے پیمانے پرڈرانز تیار کرتے ہوئے مختلف ممالک کوبرآمد کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔
***روزنامہ صباح : "بورن معدنیات امریکہ اور یورپ کو فروخت کیا جائے گا”
ترکی ، جو دنیا میں سب سے زیادہ بورن کے ذخائر کا مالک ہے نے اس بورن کو اب امریکہ اور یورپی ممالک کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں شرق وسطی کے ممالک سے بھی اس کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
