ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا: طالبان ترجمان

افغان طالبان رہنما سہیل شاہین کا افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا سے متعلق کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا ورنہ ردعمل دیں گے۔

قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا  ہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوجی انخلا کےبعد فوجی کانٹریکٹر سمیت غیر ملکی افواج کو افغانستان میں نہیں رہنا چاہئے۔

سہیل شاہین نے کہاکہ دوحا معاہدےکی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر ردعمل دیں گے اور حتمی فیصلہ طالبا ن قیادت کا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ طالبان غیر ملکی فوجی قوتوں کے خلاف ہیں لیکن سفارت کاروں، این جی اوز، سفارتخانے اور ان میں کام کرنے والوں کے خلاف نہیں ہیں، طالبان ان کے لیے کوئی خطرہ نہیں بنیں گے۔

افغان طالبان رہنما سہیل شاہین کا افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا سے متعلق کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا ورنہ ردعمل دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں